صحافیوں پر ہونے والے حملوں کی روک تھام کا جہاں آج یہاں مہاراشٹر اسمبلی
میں بل منظور ہوا ہے وہیں کانگریسی رکن قانون ساز کونسل سنجے دت نے دیگر
ریاستوں کی طرح مہاراشٹر میں بھی صحافیوں کے لئے پینشن اسکیم متعارف کرانے
کا مطالبہ کیا
جس پر وزیر اعلی نے سنجیدگی سے غور کرنے کا یقین دلایا۔بجٹ اجلاس کے آخری دن توجہ طلب تحریک کے ذریعے معاملے اٹھاتے ہوئے سنجے دت
نے مطالبہ کیا کہ مہاراشٹر میں صحافیوں کے لئے پینشن نافذ کی جائے۔اور ایک مقررہ مدت میں اس کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔